دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون تیز ہوتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔غیرقانونی افغان شہری پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے سیکیورٹی اورانتظامی چیلنج بننے لگے ہیں۔افغان جریدے کے مطابق پولینڈ نے71غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکرلیا ہے، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولش بارڈر گارڈزکیمطابق لتھوانیا اوربیلاروس سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی باشندوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولش حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کردیاگیا ۔دوسری جانب افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک پولیس نیشہربولومیں غیرقانونی طورپرمقیم 20 افغان شہریوں کوبھی حراست میں لے لیا۔ افغان جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طورپر19ہزار574 افغان باشندوں کوگرفتارکیاگیا۔اقوامِ متحدہ کیادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران،غربت اورانسانی حقوق پرپابندیاں لاکھوں شہریوں کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں۔افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریوں سے ظاہرہوتا ہے کہ دنیاان کی غیرقانونی موجودگی کومزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔







