بچپن میں لاپتہ ہونیوالی چینی خاتون کی 35سال بعد اپنی والدہ سے ملاقات

چین میں اپنی مثال آپ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کی 35 سال بعد اپنے اصل خاندان سے ملاقات ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سالہ ژونگ فینگلِن 1991 میں صرف 2 سال کی عمر میں ایک بازار سے لاپتہ ہو گئی تھیں جہاں ان کے والد سبزیاں فروخت کرتے تھے۔رپورٹس کے مطابق بچی ہجوم میں راستہ بھٹک کر دوسرے بازار پہنچ گئی تھی جہاں ایک کپڑوں کی دکاندار خاتون نے اسے روتے ہوئے پایا، اہلِ خانہ کی تلاش کی کوششوں کے باوجود بچی کے والدین نہ مل سکے جس کے بعد خاتون اسے اپنے ساتھ دوسرے شہر لے گئیں اور بچی کی پرورش کی۔دوسری جانب ژونگ فینگلِن کے والدین نے برسوں تک ان کی تلاش جاری رکھی، ان کی چھوٹی بہن نے لاپتہ بچوں کو خاندانوں سے ملانے والے ایک فلاحی پلیٹ فارم پر ان کا اندراج بھی کروایا، ژونگ کے والد 2024 میں انتقال کر گئے تاہم ان کی اپنی بیٹی سے دوبارہ ملنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔حال ہی میں ژونگ فینگلِن نے بھی اپنی شناخت کی تلاش کے لیے رجسٹریشن کروائی، ایک خاتون نے ان کی تصویر دیکھ کر شبہ ظاہر کیا کہ وہ ان کے خاندان کی گمشدہ بیٹی ہو سکتی ہے، بعد ازاں ڈی این اے ٹیسٹ نے خاندانی تعلق کی تصدیق کر دی۔7 جولائی کو ژونگ فینگلِن اپنے آبائی شہر پہنچیں جہاں انہوں نے اپنی والدہ کو گلے لگا کر جذباتی انداز میں کہا کہ مجھے کبھی امید نہیں تھی کہ میں اس زندگی میں دوبارہ اپنی ماں کو دیکھ سکوں گی۔ژونگ فینگلِن کا کہنا ہے کہ میں اب اپنے اصل خاندان کے ساتھ وقت گزاروں گی اور باقاعدگی سے ان سے ملاقات کرتی رہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed