میرپور خاص، جعلی عامل کی 2کمسن لڑکیوں سے زیادتی، ایک جاں بحق

میرپور خاص میں 2 کم سن لڑکیوں سے مبینہ زیادتی اور ایک کی ہلاکت کا مقدمہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کے خلاف درج کر لیا گیا۔جاں بحق لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اغوا اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق جعلی عامل اور اس کے ساتھی نے دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم جعلی عامل گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed