چارسدہ میں نامعلوم افراد نے درزی کو قتل کردیا

چارسدہ سٹی تھانے کی حدود سٹیشن کورونہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت جواد کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے درزی تھا ،نامعلوم حملہ آوروں نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو)ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی ارشد علی کی مدعیت میں سٹی تھانہ چارسدہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed