لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا مسئلہ حل،نئے فیڈرز کی منظوری دیدی گئی

پشاور میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اہم پیش رفت ،رکن قومی اسمبلی آصف خان نے پشاور میں حالیہ لوڈشیڈنگ، ٹرپنگ اور اوور لوڈ فیڈرز کے مسائل کے حوالے سے چیف پیسکو اختر حمید خان سے واپڈا ہائوس پشاور میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں چیف پلاننگ آفیسر عاصم جان ، چیف حبیب الرحمان ، ایس ای پشاور ارباب فاروق خان، ایکسی این رورل کینٹ نیاز خان، ایکسی این سٹی رورل فدا خان، پی ایس او ذیشان فرید گل، فوکل پرسن واپڈا ملک عروج الٰہی اور رفیع اللہ بھی شریک تھے۔ایم این اے آصف خان نے حالیہ طوفان سے بجلی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات کی فوری مرمت اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر حلقہ این اے 32کے تمام فیڈرز پر جاری لوڈشیڈنگ اور اوور لوڈ فیڈرز پر مسلسل جاری ٹرپنگ کے مسائل زیر گفتگو رہے۔ جس کے لیے پیسکو چیف اختر حمید خان نے نئے فیڈرز کی منظوری جس میں کوہاٹ روڈ فیڈر ، بیری باغ فیڈر ، خان مست کالونی فیڈر ، عید گاہ فیڈر ، سردار احمد جان کالونی فیڈر,سیٹھی ٹان فیڈر کے حوالے سے احکامات جاری کئے ، اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی اپگریڈیشن کی منظوری کے بھی احکامات جاری کیے۔جس سے پشاور سٹی کے فیڈرز پر جاری ٹرپنگ، اوور لوڈنگ اور بجلی کی فراہمی سے متعلق عوامی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed