افغان مہاجرین کیخلاف سخت ترین آپریشن ‘ ایمرجنسی نافذ

دس جولاءی سے سخت ترین آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی ہے ، دوسری طرف پولیس نے پی او ار کارڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہاجرین کو بھی گرفتار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے کیپیٹل سٹی پولیس نے اپریشن سے قبل مختلف کاروباری مراکز رہائشی مقامات پر غیر قانونی چھاپے مار کر کاروباری مہاجرین افراد کو گرفتار کر لیا ہے پی او ار کارڈ سمیت دونوں کارڈز اور افغان پاسپورٹ رکھنے والے مہاجرین کو جناح پارک روڈ۔کوچی بازار سمیت شہر کے مختلف کاروباری مراکز سے گرفتار کر لیا ہے افغان مہاجرین کارڈز رکھنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں پر یو این ایچ سی آر اور کیپیٹل سٹی پولیس سے رابطہ کر لیا ہے ۔بازاروں اور گھروں میں گرفتاریوں کی شروع ہونے کے ساتھ ہی کاروباری مہاجرین میں شدید ترین خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت ترین اپریشن کا اغاز ممکنہ طور پر کل سے شروع ہو جائے گا رہائشی علاقوں کا کاروباری مراکز کو علیحدہ علیحدہ سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف مقامات پر اپریشن کا اغاز کیا جائے گا جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں ایک ہی دن میں چار ہزار سے زائد خاندان وطن واپس چلے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed