ایران’ تعزیت کیلئے آئے ہر غیرملکی وفد کیلئے مخصوص قرآنی آیت

ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جنازے میں لاکھوں لوگوں کے علاوہ مختلف ممالک کے وفود نے بھی شرکت کی تاہم دعائیہ تقریب کے دوران ہر غیر ملکی وفد کیلئے مخصوص قرآنی آیات کا انتخاب توجہ کا مرکز بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق تہران میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے تابوت کے قریب غیر ملکی وفود حاضر ہوئے اور دعائیہ کلمات کہے۔ اس دوران غیر ملکی وفود کے لیے مخصوص قرآنی آیات کی تلاوت کی گئی جس پر ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیات کا انتخاب دورہ کرنے والے حکام کو سیاسی اور سفارتی پیغامات بھیجنے کے لیے کیا گیا تھا۔اگرچہ منتظمین نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ہر وفد کے لیے مختلف قرآنی آیت کیوں پڑھی گئی تاہم کئی ایرانی میڈیا آئوٹ لیٹس نے آیات کے انتخاب کو اتفاقی کے بجائے قصدا قرار دیا ہے۔نیوز میڈیا آئوٹ لیٹ تابناک نے اس اقدام کو عوامی سفارت کاری میں ایک اختراع کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ موزوں تلاوت کو ہر وفد کے لیے اخلاقی اور سیاسی پیغامات سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔سب سے زیادہ توجہ مبذول سعودی نائب وزیر خارجہ کی آمد پر پڑھی جانے والی آیت نے کروائی۔ سورہ آل عمران کی آیت نمبر 13 اس وقت پڑھی گئی جب سعودی نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم خامنہ ای کے تابوت کے قریب پہنچے۔ آیت میں بدر کی جنگ کا ذکر ہے جس میں نبیۖ کے پیروکاروں نے کم تعداد ہونے کے باوجود اللہ کی مدد سے ایک بہت بڑی طاقت کو شکست دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed