فرانس میں شدید گرمی کے باعث پنکھے اور اے سی خریدنے کیلئے جھگڑے

فرانس میں ہیٹ ویو کے باعث سپر مارکیٹس میں پنکھے اور اے سی خریدنے کے لیے جھگڑے ہونے لگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران سپر مارکیٹس میں خریدار پنکھوں اور پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز کے حصول کے لیے آپس میں الجھ پڑے،اس صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے سیکیورٹی کو طلب کرنا پڑ گیا۔فرانس میں ایک سپر اسٹور چین کی جانب سے جمعرات کو ملک بھر میں 2 لاکھ پنکھے اور پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد خریداروں کا ہجوم امڈ آیا اور لوگ صبح سویرے ہی قطاروں میں کھڑے ہو گئے۔پیرس کے مغربی علاقے نانتیئر میں واقع ایک اسٹور کے دروازے کھلتے ہی 100 سے زائد افراد اندر داخل ہوئے۔اس دوران خریداروں کے درمیان سامان حاصل کرنے کے لیے جھگڑے بھی ہوئے اور صرف تقریبا 10 افراد ہی پنکھا یا ایئر کنڈیشنر خریدنے میں کامیاب ہو سکے۔ایک اور اسٹور میں چند منٹوں کے اندر تمام شیلف خالی ہو گئے جبکہ آخری چند ڈبوں پر خریداروں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی۔واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر برقرار ہے۔اسپین میں جون کے دوران گرمی سے متعلق اموات کی تعداد 1029 ریکارڈ کی گئی، جو 2015 کے بعد اس مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed