وزیر اعظم شہباز شریف نے چودہویں ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سائو تھ ایشین گیمز کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔سائو تھ ایشین گیمز آندہ سال مارچ میں منعقد ہونے ہیں۔ پاکستان 22 سال بعد ساتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائوتھ ایشین گیمز کے لیے منظور فنڈز مرحلہ وار جاری ہوں گے۔ فنڈز اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، لاجسٹک، گیمز تقریبات اور انتظامی امور پر خرچ ہوں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سائو تھ ایشین گیمز سیکریٹریٹ اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔ سیکریٹریٹ گیمز کی تمام تیاریوں کی نگرانی کرے گا۔







