پشاور کی عدالت نے منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ایک مجرم کو عمرقید جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج پشاور طلامحمد نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اسماعیل خان کو اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت سزا کا حکم دیا۔ مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ اس کے علاوہ، مجرم کو سیکشن منشیات ایکٹ کے 17 کے تحت 4 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی اضافی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ دونوں سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی، جبکہ مجرم کو سزا کے دوران گزارے گئے وقت کا قانونی فائدہ بھی حاصل ہوگا استغاثہ کے مطابق ملزم کو موٹر وے ٹول پلازے کے قریب ایکسائز اہلکاروں نے گرفتارکیا تھا اور ملزم کے قبضے سے 24 کلو گرام چرس برامد کی تھی ۔







