ماہنور علی 22ویں پینانگ جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اسکواش اسٹار ماہنور علی نے 22ویں پینانگ جونیئر اوپن (ایشین جونیئر سپر سیریز)2026 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے چین کی ڈوو شایے کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا، جس میں ماہنور علی نے 10-12، 11-7، 11-4، 7-11 اور 3-11 کے گیم اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے بعد ماہنور علی نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان سے مزید عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ کھیلوں کے حلقوں نے ماہنور علی کی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر مزید روشن کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed