لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

خیبر کے دور افتادہ علاقے بازار ذخہ خیل، نیکے شان خیل میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی زالیب گل نامی شخص کے گھر پر گری، جس کے باعث دو بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ ولد زالب تل، مخیب ولد شاہی شامل ہیں، زخمیوں میں ارشد ولد یاسین و دیگر شامل ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے، جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed