تحریک انصاف کا پارلیمانی و قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی اور قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بائیکاٹ ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، ارکان نے موقف اختیار کیا کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جاکر حکومت کا بہتر احتساب کرسکتے ہیں۔تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی کی 7 کمیٹیوں کی سربراہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ابھی تک کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔قومی اسمبلی حکام کے مطابق قائمہ کمیٹیوں میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف نے آگاہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed