صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور ڈویژن قرة العین، سینئر نائب صدر زارا امتیاز، نائب صدر زرین اختر اور سیکرٹری جنرل صبا ہدایت نے مونال مارکی میں منعقدہ انٹرنیشنل فرنیچر اینڈ کرافٹ فیئر پاکستان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

وفد نے فرنیچر، ووڈ ورک، ہینڈی کرافٹس اور دیگر مقامی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا اور نمائش میں شریک صنعتکاروں اور کاروباری نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی صنعت، دستکاری، خواتین کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے ایسی نمائشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ویمن چیمبر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کی کاروباری ترقی، مقامی صنعت کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔







