عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس کی مخالفت کردی

عمان نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی بحری گزرگاہ پر لازمی فیس کے حق میں نہیں ہے، تاہم بحری خدمات، ماحولیاتی تحفظ اور نیویگیشن سے متعلق سروس چارجز پر رضاکارانہ بنیادوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے فرانسیسی ریڈیو اسٹیشن مونٹی کارلو دولیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مسقط آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اگر جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ یا نیویگیشن کی بہتری سے متعلق مخصوص خدمات فراہم کی جائیں تو ان کے عوض فیس کا معاملہ فائدہ اٹھانے والے ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ رضاکارانہ بنیادوں پر زیرِ غور لایا جا سکتا ہے۔وزیر خارجہ کے مطابق ایسی خدمات میں بحری راستوں کی حفاظت کو مزید مثر بنانا، سمندری آلودگی سے تحفظ، اور حادثات یا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کو بہتر بنانا شامل ہو سکتا ہے۔بدر بن حمد البوسعیدی نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں دنیا کے دیگر کامیاب ماڈلز، خصوصا آبنائے ملاکا اور سنگاپور کے بحری راستوں کے انتظامی نظام سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اس لیے اس کے انتظام اور بحری سلامتی سے متعلق فیصلوں میں بین الاقوامی قوانین، علاقائی تعاون اور تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔عمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی، جہاز رانی اور ممکنہ فیس کے نظام سے متعلق علاقائی اور عالمی سطح پر مختلف تجاویز اور سفارتی مشاورت جاری ہے۔عمانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انک ملک ٹرانزٹ فیس کی حمایت نہیں کرتا تاہم میری ٹائم، ماحولیات، اور نیویگیشنل خدمات کے عوض رضاکارانہ ادائیگی کے معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے یہ با واضح رہے گزشتہ روز عمان اور ایران کی آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ عمان بھی اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے انتظامات میں شامل ہو۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان کا یہ بھی ماننا ہے کہ فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے فیس وصول کی جانی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed