یورپ کے بعد امریکا میں بھی سخت گرمی کی وارننگ جاری

یورپ کے بعد امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔امریکی نیشنل ویدر سروس نے وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گرمی کی لہر کئی دن تک برقرار رہے گی اور آئندہ جمعہ کو اس وقت اپنے عروج پر ہوگی جب یوم آزادی کی طویل تعطیلات شروع ہوں گی۔ منگل سے ہفتہ تک درجنوں شہروں میں روزانہ کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے یا برابر ہونے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید گرمی سب سے جان لیوا موسمی خطرہ سمجھی جاتی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہر سال گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد اوسطا بگولوں، سمندری طوفانوں اور آسمانی بجلی سے ہونے والی مجموعی اموات سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مغربی امریکا کے بڑے حصے میں جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed