4 افراد کا قتل’ 2 ملزموں کو 4 بار عمر قید ‘ 17 لاکھ روپے جرمانہ

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاو ر رفیع اللہ نے چار افراد کے قتل کے الزام میںگرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات میں چار بار عمر قیداورمجموعی طور پر سترہ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق مدعی مقدمہ اسداللہ نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے والد شیراز سمیت دیگر رشتہ دار ممریز، گلاب شیر، جنگریز ساکنان ارمڑبالا سیشن کورٹ پشاور سے گھر واپس اپنی آلٹو گاڑ ی میں جارہے تھے کہ اس دوارن ترناب فارم کے قریب موٹرسائیکل اورگاڑی میں سوار ملزمان یاسین ولی، شیر ولی، نورولی، گل ولی، گل سید ، رازق ، ضیاء اور فضل شاہ نے ہماری گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گلاب شیر ، ممریز،جنگریز اور شیرازموقع پر ہی جابحق جبکہ دیگر زخمی ہوئے ، پولیس نے قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی بعدازیں دوملزمان نور ولی اور فضل راز ق کو گرفتار کرلیا، تفیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میںجمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا، عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو دفعہ 302 میں چار بارعمر قید اورچاروں مقتول کے ورثاء کو سولہ لاکھ روپے جرمانہ ، اسی طرح دفعہ 324میں تین سال قید اور پچاس روپے ، دفعہ 427میں پچاس ہراز روپے اور دفعہ 148 میں تین سال قید کی سزا سنادی جبکہ دیگر معاون مفرور ملزمان یاسین ولی ، شیر ولی، گل ولی، گل سید، ، نورسید، ضیاء اور فضل شاہ کواشتہاری قرار دے دیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed