ممبئی میں 26فٹ لمبی وہیل باندرہ کے ساحل پر ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی کی پتھریلی ساحلی پٹی باندرہ پر ایک 26 فٹ لمبی وہیل مچھلی ہلاک ہو گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی بہہ کر ساحل پر پہنچ گئی تھی، جب اسے ساحل پر اوٹرس کلب کے قریب چٹانوں میں پھنسے ہوئے دیکھا گیا تو فوری طور پر حکام کو اطلاع دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاع موصول ہونے پر ممبئی فائر بریگیڈ، محکمہ جنگلات اور بی ایم سی نے مچھلی کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق حکام اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود بھی مچھلی کو ریسکیو کرنے میں ناکام رہے اور وہ دم توڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed