بانی پوری دنیا کے مقبول لیڈر ہیں’ حکومتی اراکین

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہ عمران خان پوری دنیا کے لیڈر ہیں، تاہم اسمبلی کا ایجنڈا اسپیکر کی کرسی کی مرضی سے مرتب اور چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن بلیک میلنگ کے ذریعے ایوان چلانے کی کوشش کرے گی تو اس پر رولز 227 کا اطلاق ہونا چاہیے۔آفتاب عالم نے اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جعلی نشستوں پر آئے ہیں، اس کے باوجود حکومت ان کا بزنس ایوان میں لیتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ بھی اپوزیشن ارکان اسی طرح کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالیں گے تو حکومت ان کے کسی بھی بزنس کا جواب نہیں دے گی۔آخر میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے ثوبیہ شاہد کی دو ہفتوں کی معطلی کے احکامات دوبارہ پڑھ کر سنائے اور اسمبلی کا اجلاس 24 اگست تک ملتوی کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed