سول سیکرٹریٹ میں ‘ریپبلک پالیسی تھنک ٹینک’ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے طرزِ حکمرانی پر ایک قومی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایم ایس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابق بیوروکریٹ طارق محمود اعوان نے انگریز دور کے بیوروکریٹک نظام کی جگہ آئینی اور جمہوری طرزِ حکمرانی نافذ کرنے کے لیے اپنی 4 کتابوں کی سیریز پیش کی، جبکہ پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان وزیر نے اس ماڈل کو سراہا۔ طارق محمود اعوان نے زور دیا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا اختیار آئین کے مطابق صوبائی اسمبلی اور حکومت کے پاس ہونا چاہیے تاکہ اختیارات حقیقی معنوں میں عوامی سطح تک منتقل ہو سکیں۔







