پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں’4 مطالبات پیش

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اور پارٹی قیادت کے درمیان جاری اختلافات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ناراض اراکین اسمبلی نے واضح طور پر فنڈز اور وزارتیں چھوڑ کر صرف عمران خان کی رہائی کی حکمت عملی پر توجہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ ناراض اراکین کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی بجٹ کی منظوری کے بعد عمران خان کی رہائی اور حقوق کے لیے اسلام آباد میں ایک اہم سیاسی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مجوزہ اجلاس میں اہم رہنما شریک ہوں گے، جن میں علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی شامل ہونگے، یہ اجلاس آئندہ سیاسی حکمت عملی اور احتجاجی لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقد ہوگا۔ملاقات میں اراکین نے پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم کی رہائی تحریک کے لیے چار بنیادی اہداف واضح کیے، جن میں سب سے اول بانی چیئرمین سے فوری ملاقات کا انتظام، ان کے اہل خانہ کے مطابق بہتر علاج کی فراہمی، زیر التوا مقدمات کی بروقت سماعت اور پیشیاں اور بانی چیئرمین کی فوری رہائی شامل ہیں۔ناراض اراکین نے مقف اختیار کیا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے احتجاج اور عوامی تحریک ہی واحد راستہ ہے، انہیں نہ فنڈز کی ضرورت ہے اور نہ وزارتوں کی خواہش ہے۔ذرائع کے مطابق اراکین نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے حلقوں میں کارکنان صرف عمران خان کی رہائی کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔پارٹی کے اندرونی اختلافات اور احتجاجی حکمت عملی کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed