سابق ڈائریکٹر ریڈیو پختونخوا غلام حسین غازی کا اعزاز

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا محمد علی بابا خیل نے سابق ڈائریکٹر ریڈیو پختونخوا اور افسر تعلقات عامہ غلام حسین غازی کو صوبے میں امن و امان کے فروغ، صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد، میڈیا مینجمنٹ اور تعلقات عامہ کے شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف میں توصیفی سند پیش کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے پولیس سیکرٹریٹ پشاور میں ان سے ملاقات کی اور ان کے 39 سالہ شاندار کیریئر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیس سٹریٹجی کے فروغ، میڈیا کے مختلف شعبوں میں مخلصانہ خدمات اور حکومت و عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے میں غلام حسین غازی کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ حکومت اور سماجی خدمات کے مختلف شعبوں میں اپنی رضاکارانہ صلاحیتوں کو اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رکھیں گے اور صوبہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں محکمہ پولیس اور داخلہ سے تعاون کرتے رہیں گے۔

محمد علی بابا خیل نے غلام حسین غازی کے ریٹائرمنٹ کے بعد سماجی خدمات، امن کمیٹیوں اور مختلف فلاحی تنظیموں کی سرپرستی کیلئے کردار کو بھی بہت سراہا اور ان کی تمام فلاحی، اصلاحی اور تخلیقی کاوشوں میں کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

غلام حسین غازی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت، بالخصوص انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کی حکمت عملی کو عوامی توقعات کا آئینہ دار قرار دیا اور اس پر عملدرآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed