اسرائیل کا غزہ پرایک بار پھر حملہ، 6 فلسطینی شہید

غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں چھ فلسطینی مارے گئے جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 73,003 ہو گئی ہے۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے مزید چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 173,252 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی معاہدے کی اپنی روزانہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed