شانگلہ میں ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے دوسگے بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق

شانگلہ ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،دوسگے بھائی بھی شامل ۔ٹریفک حادثہ جمعے کے روزشانگلہ کے بالائی علاقے بنڑ خوڑگئی سے کروڑہ جانے والا ایک ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جان بحق ہونے والومیں دوسگے بھائی اکبرحسین اور آخترحسین جبکہ ساتھی فوادعلی موقع ہی پردم توڑگئے تھے۔ حادثہ یونین کونسل ڈھیرئی کے بالائی علاقے بنڑ خوڑگئی لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافروں کو لے جانے والا ٹریکٹر اچانک بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں اکبرحسین، اختر حسین پسران پیخاورے اور فواد علی ولد عمر رحمان ساکنان بنڑ خوڑگئی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، مقامی افراد اور تھانہ کروڑہ پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق افراد کو فوری طور پرکروڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔مقامی لوگوں نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed