تہکال قتل کیس میں ملزم ارباب ساجد عدم ثبوت پر بری

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامرعلی کی عدالت نے مشہور تہکال قتل کیس میں نامزد ملزم ارباب ساجد کو عدم ثبوت پر بری کردیا ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی اشفاق داودزئی ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے پولیس اسٹیشن تہکال کی حدود میں پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ارباب احتشام جان بحق ہوا جبکہ اس کیس کے دو ملزمان ارباب خالد اور ارباب شہزاد تاحال مفرور ہیں دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل پر الزام ہے کہ انہوں نے پلاٹ کے تنازعہ پر تکرار کے بعد فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارباب احتشام جاں بحق ہوا جبکہ مدعی مقدمہ اس کا والد ارباب نصراللہ تھا جنہوں نے تین افراد پر دعویداری کی تاہم دو ملزمان ابھی تک مفرور ہیں ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ یہ وقوعہ 2025 میں پیش ایا اور اس وقت سے ملزم جیل میں بند ہے کیونکہ ابتدائی طور پر اس کی ضمانت درخواست خارج کی گئی تھی ۔ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ استغاثہ نے اپنے شہادتوں میں بہت سے نکات کو نظرانداز کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک قتل کی دعویداری تین ملزمان پر کی گئی ہے اور اس وقت یہ بتانا مشکل ہے کہ مقتول کیس کی گولی سے جاں بحق ہوا ۔دوسری جانب استغاثہ کے وکیل کا موقف تھا کہ اس ضمن میں ملزم کو براہ راست اس کیس میں مدعی مقدمہ نے نامزد کیا ہے کہ اور وہ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو عدم ثبوت پر بری کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed