سوات کی طالبہ لائبہ پاکستان انڈر 19نیشنل کرکٹ کیمپ کے لیے منتخب

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو کی ہونہار طالبہ اور کرکٹر لائبہ کا انتخاب پاکستان انڈر 19 نیشنل کرکٹ کیمپ کے لیے ہو گیا۔ اس سلسلے میں ریجنل سپورٹس آفیسر حضرت اللہ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کانجو مس فریدہ خانم، ایسوسی ایٹ پروفیسر و کرکٹ کوچ مس ثنا طاہر، احمد خٹک اور مختلف طالبات و کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر کو لائبہ کے انتخاب سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے منتخب کھلاڑی کو مکمل کرکٹ سپورٹس کٹ فراہم کی اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی مثبت تربیت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا موثر ذریعہ ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں خصوصا طالبات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں آگے بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed