پاکستان کو 2026 میں ٹینس کے 2 بڑے مقابلوں کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو خواتین کے 2 انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی مل گئی ہے۔پاکستان میں پہلی بار مسلسل 2 ویمنز انٹرنیشنل ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے جبکہ 5 اکتوبر سے اسلام آباد میں مقابلوں کا آغاز ہو گا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کا کہنا ہے کہ خواتین ٹینس کے فروغ کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق اس سے پاکستانی خواتین پلیئرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر اسما خاور نے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹس عالمی ٹینس میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed