ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تیاریاں مکمل،متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر نے انتظامی افسروں کو ہدات کی ہے کہ ڈریگن بوٹ فیسٹول کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ چارسدہ کے عوام کی جانب سے اہل چین کو دوستی کا بھرپور پیغام بھیجا جائے۔ان کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس رینا عباسی نے تمام متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے

جس کی روشنی میں محکمہ بلدیات، ریسکیو ، پولیس ، ایریگیشن ،سٹی ڈسٹرکٹ آفس اور دیگر ادروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریائے کابل میں منعقد ہونے والی ڈریگن بوٹ فیسٹول کو کامیابی سے ہمکنار رکنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر نے کشتیوں کی ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے سختی سے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ڈریگن بوٹ فیسٹول 14جون کی صبح دس بجے سردریاب کے مقام پر دریائے کابل میں منعقد کیا جائے گا۔

تمام مقامی اداروں نے ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے اپنے فوکل پرسن مقرر کر دئیے ہیں جو انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت ملک عدیل اقبال اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت علی ریس کے موقع پرمہمان خصوصی ہوں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔واضح رہے کہ پاک چین دوستی کی 75سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع پر جب پاکستان کے کسی بھی شہر میں ڈریگن بوٹ فیسٹویل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed