دورہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش ون ڈے سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے سٹار کرکٹرز ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ جوش انگلس عبوری کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈ کے مطابق، ٹریوس ہیڈ نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر چھٹی لی ہے جبکہ مچل مارش ٹخنے کی چوٹ سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث باہر ہوئے ہیں، تاہم وہ ٹی 20 سیریز کی تیاری کے لیے ڈھاکہ میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیے جانے والے اولیور پیک اور میٹ شارٹ کو بنگلہ دیش کے خلاف بھی سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہیجبکہ دوسرے ون ڈے میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے لیگ سپنر تنویر سنگھا کی جگہ ٹیسٹ سپنر ٹوڈ مرفی کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ بین ڈوارشوئس اور زاویر بارٹلیٹ نے بھی رائلی میریڈتھ اور بلی سٹین لیک کی جگہ سکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی عدم موجودگی کے باعث آسٹریلوی سکواڈ میں تجربے کی کمی ہے، تاہم کپتان جوش انگلس کا ماننا ہے کہ یہ نئے کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔ 19 سالہ اولیور پیک نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 31 رنز کی اننگز کھیل کر سب کو متاثر کیا تھا۔ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منگل (9 جون)کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد دیگر دو میچز 11 اور 14 جون کو اسی گرانڈ پر ہوں گے، جبکہ ٹی 20 سیریز کا آغاز 17 جون سے ہوگا۔آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سکواڈجوش انگلس(کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، الیکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، میتھیو کوہنیمن، مارنس لبوشین، ٹوڈ مرفی، اولیور پیک، میتھیو رینشا، لیام سکاٹ، میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed