امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیئے

وائٹ ہاؤس نے ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امریکا کے ویزے جاری کرنے کی تصدیق کی۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں کیلئے امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے لاس اینجلس میں کھیلے گی۔ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجلس میں ہی بیلجیئم کی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد سیاٹل میں ایرانی ٹیم کا مصر سے مقابلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed