خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالا ڈریگن بوٹ فیسٹول مشترکہ طور پر منعقد کرے گی۔اس بات کا فیصلہ ایک اجلاس میں ہوا جس کی سربراہی ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم مس حلیمہ اقبال نے کی چائنہ ونڈو کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈریگن بوٹ فیسٹویل برادر ہمسایہ ملک چین میں منعقد والا انتہائی مقبول ایونٹ ہے جو پہلی مرتبہ پشاور کے قریب چارسدہ ڈسٹرکٹ میں سردریاب کے مقام پر دریائے کابل میں14جون کو منعقد کیا جائے گا۔ ریس کے شرکا چپووں کے ذریعہ کشتیوں کی دوڑ میں حصہ لیں گے اس ریس کے انعقاد کا بنیادی مقصد اہل خیبر پختون خوا کی جانب سے اپنے چینی بہنوں اور بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک کے مطابق مقابلے کے شرکا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاسوں کا انعقاد کی جا چکا ہے اس سلسلہ میں تمام انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم مس حلیمہ اقبال نیکہا کہ صوبائی محکمہ ثقافت و سیاحت بھی دونوں ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کا بھرپور عزم رکھتا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر اعلی کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت عدیل اقبال، سیکرٹری سعادت حسن اور ڈائریکٹر جنرل سی ٹی اے شاہد خان کی ہدایات پر چائنہ ونڈو کے ساتھ مل کر اس ایونٹ کا کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان میں یہ ایونٹ دونوں ممالک کی 75 سالہ دوستی میں پہلی بار منعقد کیا جا رہا ہے اس لئے اسے کامیاب بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پشاور اور خیبر پختون خوا سے ایک مثبت پیغام بھیجیں







