ارشد ندیم نے حج کے بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کردیا

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کی دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت غیر یقینی ہے۔تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ 19 جون کو ہونے والی دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے، آئندہ 8 سے 10 روز میں کروں گا۔انہوںنے کہاکہ ٹریننگ کے بعد دیکھوں گا کہ کہاں کھڑا ہوں پھر فیصلہ کریں گے۔ارشد ندیم نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکا کے جیولن تھرور کی 92 میٹر سے زائد تھرو نے مزید متحرک کیا ہے، مقابلہ بڑھ گیا ہے اسی طرح اب ٹریننگ بھی کرنا ہے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ مجھے جوانی میں حج نصیب ہوا، میں خوش قسمت ہوں، حج کی ادائیگی کے بعد خود کو بہت ہلکا محسوس کر رہا ہوں، ٹریننگ دوبارہ شروع کی ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے آغاز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed