فیفا ورلڈکپ 2026 میں نئی چیزیں متعارف کرائے جانے کا انکشاف

فیفا ورلڈکپ 2026 نئی چیزیں متعارف کرائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے پہلی تبدیلی ٹورنامنٹ کا حجم 32 ٹیموں سے بڑھ کر 48 ٹیموں تک ہوگیا ہے۔اس ایونٹ میں میچز کی تعداد بھی 64 سے بڑھ کر 104 ہوگئی ہے اور کسی بھی ٹیم کو ٹرافی جیتنے کے لیے اب 7 کے بجائے 8 میچز کھیلنے ہوں گے۔اس مرتبہ 4 ایسی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو اس سے پہلے کبھی ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں،یہ ایونٹ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب تین ممالک مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔مختلف ٹائم زونز کے درمیان سفر سے کھلاڑیوں کو تھکاوٹ ہوسکتی ہے اس لیے فیفا سفر کے لیے تین مختلف ٹائم زونز متعارف کروا رہا ہے تاہم گروپ مرحلے کے بعد ٹیموں کو پانچ ہزار کلومیٹر تک کا طویل سفر بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔تین مختلف ممالک میں ناک آؤٹ میچز کی وجہ سے شائقین کو بھی بھاری اخراجات اور ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میچ میں ہاف ٹائم شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں میڈونا، شکیرا اور بی ٹی ایس پرفارم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed