ڈریگن بوٹ فیسٹیول،کمشنرپشاور ریاض محسود کی ضروری اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنر پشاور ریاض محسود نے پاک چین دوستی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈریگن بوٹ فیسٹول کے انعقاد کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ سے پشاور اور خیبرپختونخوا سے چینی بہنوں اور بھائیوں کو دوستی اور ان کی خوشیوں میں شرکت کا بھرپور پیغام جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ ونڈو کے ایڈمنسٹریٹر امجد عزیز ملک سے ملاقات میں کیا جنہوں نے کمشنر پشاور کو ڈریگن بوٹ فیسٹول کے انعقاد سے متعلق بریف کیا۔ کمشنر پشاور کا کہنا تھا کہ پہلی بار کشتیوں کا مقابلہ جہاں کھلاڑیوں کے لئے دلچسپ ثابت ہو گا وہیں شائقین بھی اس سے بھرپور لطف اٹھائیں گے۔ انہوں نے منتظمین کو یقین دلایا کہ دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈریگن بوٹ فیسٹول کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو بھی مقابلوں کے احسن انعقاد کے لئے ہدایات جاری کیں۔ قبل ازیں انہیں بتایا گیا کہ فیسٹول میں 100کھلاڑی شرکت کریں گے جنہیں دس مختلف ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ کھلاڑی رجسٹریشن کے زریعہ مقابلوں میں شرکت کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed