اسرائیل کی جانب سے غزہ کے وسطی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید ہوگئے، جن میں ماں، باپ اور ان کا چھ ماہ کا شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔حملہ نصیرات مہاجر کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر کیا گیا، طبی حکام نے شہید ہونے والوں کی شناخت محمد ابو ملوح، ان کی اہلیہ علا زقلان اور ان کے چھ ماہ کے بچے اسامہ کے نام سے کی ہے۔عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق حملے کے وقت خاندان اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اچانک راکٹ عمارت پر آ گرا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔







