خیبرپختونخوا کے مسائل کیلئے سب سے رابطے میں ہوں’ سہیل آفریدی

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اپنی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات بنوں میں دہشت گردی کے واقعات اور صوبے کے امن و امان سے متعلق تھی اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات بنوں میں دہشت گردی کے واقعات اور صوبے کے امن و امان سے متعلق تھی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ملاقات میں کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی جو کہ رپورٹ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2 روز قبل پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ میں اپنے صوبے کے مسائل کے حوالے سے سب سے رابطے میں ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed