امریکا کیساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں، فی الحال مذاکرات کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں۔ایرانی میڈیا ے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں،معاہدہ طے پانے سے متعلق کوئی بھی بیان قبل از وقت ہو گا، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات کر رہا ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال جوہری معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، موجودہ سفارتی عمل کا مقصد صرف جنگ کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی ہے، دوسرے حساس معاملات اس مرحلے پر زیر بحث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کے ذمہ ہے، فی الحال مذاکرات کے لیے وفد کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، بہت سے زیر بحث معاملات نتیجہ خیز رہے لیکن معاہدہ ابھی معاہد طے نہیں پایا۔اسماعیل بقائی نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک بڑے حصے پر اتفاق ہو چکا ہے، ایران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبائو ، دھمکیوں اور پروپیگنڈا کے باوجود ایران اپنے مقف پر قائم ہے، ایران اپنی مخصوص پالیسی اور انداز کے مطابق ہی ردعمل دیتا ہے، ایران ایک طاقتور اور مہذب ملک کے طور پر مناسب موقع پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ممکنہ مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کی تفصیلات شامل نہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹول عائد نہیں کیا جائے گا، یہ نارمل بات ہے اگر آپ خدمات فراہم کر رہے ہیں تو اس کی قیمت وصول کریں لیکن اسے ٹول ٹیکس نہیں کہا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed