ایران کی اسٹاک مارکیٹ 80 دن بعد آج دوبارہ کھول دی گئی۔ ایرانی خبر رساںادارے کے مطابق تہران اسٹاک ایکسچینج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کاروبار کے لیے کھلی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی اسٹاک مارکیٹ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بند کر دی گئی تھی۔ اس سے قبل ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔







