امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت ،برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی، نئی امن تجاویز میں امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مذاکرات جاری رہنے تک امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے عارضی طور پر دستبردار ہو گا۔برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پربھی اتفاق کیا ہے، امریکا نے جوہری پروگرام کی حدود سمیت مذاکرات میں کچھ چیزوں پر لچک دکھائی۔ واشنگٹن نے ایران کے صرف 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، تہران اپنے جوہری معاملے پر بعد کے مراحل میں بات چیت کرے گا۔ترمیم شدہ تجویز میں جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed