پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے کا فراڈ

پیٹرول پمپس انویسٹمنٹ کی آڑ میں اربوں روپے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ، جس میں اسلام آباد اور کے پی کے بڑے لوگ ملوث بتائے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخوا میں پیٹرول پمپس میں سرمایہ کاری کی آڑ میں اربوں روپے کے بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اس اسکینڈل میں کئی بااثر شخصیات اور سرکاری افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جبکہ مرکزی ملزم عادل اکرام کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزم عادل اکرام نے پیٹرول پمپس کے کاروبار میں بھاری منافع کا لالچ دے کر شہریوں سے اربوں روپے بٹورے۔ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تین مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔ملزم اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور تحقیقاتی ادارے اس سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔تفتیش میں یہ سنسنی خیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزم عادل اکرام کئی اہم سیاسی اور انتظامی شخصیات کے "فرنٹ مین کے طور پر کام کر رہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ کی اس رقم سے مبینہ طور پر کئی سرکاری افسران نے بھی اپنا حصہ وصول کیا اور ملزم کو تحفظ فراہم کیا تاہم حکام نے اب اس فراڈ کے بین الاقوامی پہلوں پر بھی نظریں جما لی ہیں۔اس بات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقم بیرون ملک تو منتقل نہیں کی گئی، منی لانڈرنگ کے پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ انویسٹرز کی رقم کا سراغ لگا کر اسے برآمد کیا جا سکے۔تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر بااثر افراد کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed