سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروا نے پاکستان سے مذاکرات کی حمایت کر دی

بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے نے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس رہنما کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف منوج نروانے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں طرف لوگوں کے مسائل ایک جیسے ہیں ، ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔اس کے علاوہ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ اب آر ایس ایس پاکستان کے ساتھ بات چیت ، اچھے تعلقات ، ویزوں ، تجارت اور کرکٹ کی وکالت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتا تیریاہوسابالے کے بیان پر بھارتی حکومت کا ردعمل جاننے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ آر ایس ایس نے پاکستان سے مذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed