آبنائے ہرمز میں ہمارے آئل ٹینکر پر حملہ کیا گیا’ چین

چین کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں چینی عملے پر مشتمل ایک آئل ٹینکر حملے کی زد میں آیا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ حملے کے وقت جہاز پر چینی شہری موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز اس وقت کیا گیا جب آئل ٹینکر عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں اور اپنے شہریوں و اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فی الحال حملے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ملوث عناصر کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed