پشاور’ جائیداد تنازعہ پرڈاکٹر’ جرگہ میں جھگڑے پر نوجوان قتل

صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ واقعات تھمنے میں نہیں آ رہے، حالیہ واقعات میں جائیداد تنازعہ پر25سالہ ڈاکٹر جبکہ جرگہ میں جھگڑے پر نوجوان قتل کر دیئے گئے۔واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے ناصر باغ میں نوجوان ڈاکٹر کو جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، مقتول کا چچا کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی اختر جمال ولد سلطان محمد سکنہ ملاکنڈھیر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور اس کا 25 سالہ بھائی ڈاکٹر سید احمد اور دوسرا بھائی حامد محمود سلطان مارکیٹ ملاکنڈھیر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے آ کر ان پر فائرنگ کی۔اس حملے میں ڈاکٹر سید احمد کو سر پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اختر جمال بال بال بچ گیا، مدعی نے قتل کا الزام اپنے چچا فضل اکبر اور چچازاد یوسف پر عائد کیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے چھاپے کے دوران مقتول کے چچازاد یوسف کو گرفتار کر لیا، تاہم اس کا چچا فرار ہو چکا ہے۔دوسری جانب پشاور کے علاقے انقلاب میں 30 سالہ نوجوان سیف اللہ کو 3 ماہ قبل جرگہ کے دوران ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے مسلح افراد نے ماں کے سامنے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا، مقتول کی والدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سیف اللہ، جو مخالف فریق سے جرگہ میں شامل تھا، کے ساتھ 3 ماہ قبل جرگہ میں ہاتھاپائی ہوئی تھی، جس کا ملزمان کو رنج تھا۔گزشتہ روز مقتول اپنی والدہ کے ساتھ گندم کی کٹائی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا، جہاں ملزمان پہلے سے موجود تھے اور انہوں نے ان پر فائرنگ کر دی، اس حملے میں سیف اللہ گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی والدہ بال بال بچ گئی۔پولیس نے ملزمان آصف اور ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed