عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات ،کوہستان میں ویکسینیشن کی اہمیت بارے تقریبات

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر کوہستان میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد بچوں کو قابلِ بچا بیماریوں سے محفوظ بنانا تھا۔اس سلسلے میں اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرز میں آگاہی سیشنز منعقد ہوئے، جبکہ مختلف علاقوں میں واکس اور موبائل اعلانات کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچایا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مہم چلائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ والدین کو بچوں کی بروقت ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

تقریبات میں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)، محکمہ صحت کے افسران، ای پی آئی نمائندگان اور مذہبی رہنماں نے شرکت کی۔ خاغرہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فرح شاہد کے مطابق والدین کو بچوں کے ویکسینیشن شیڈول مکمل کرنے اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ترغیب دی گئی۔ان سرگرمیوں کا مقصد دور دراز علاقوں میں ہر بچے تک حفاظتی ٹیکوں کی رسائی یقینی بنانا اور ایک صحت مند معاشرے کا فروغ ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed