خیبرپختونخواکے طبی اداروں میں پان، سگریٹ ،نسوار کے استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میںانسانی صحت کیلئے انتہائی مضر سگریٹ نسوار اور پان کی فروخت اور کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس ضمن میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باقادہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق طبی اداروں میں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر سگریٹ، پان اور نسوار کی فروخت پر اور استعمال پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حیات آباد اسپتال کی حدود میں ہر قسم کی نشہ آور اشیا، نسوار اور پان کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اسپتال کے احاطے میں ویلو (نکوٹین پاوچز) سمیت تمام نشہ آور اشیا پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کی کینٹینز اور دکانوں پر بھی تمباکو بیچنے پر پابندی ہوگی، اس سلسلے میں کینٹین انتظامیہ اور دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر کینٹین کا کنٹریکٹ منسوخ اور دکان سیل کر دی جائے گی۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کو صحت دشمن اشیا سے پاک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اور فیسیلٹی منیجمنٹ کو مشترکہ نگرانی کی ہدایت اور اسپتال ڈائریکٹر کو باقاعدہ مانیٹرنگ رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed