ایران کا دفاعی صلاحیتیں ایشیائی ممالک کیساتھ شیئر کرنے کا اعلان

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتیں ایشیا کے آزاد ممالک، خصوصا شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔یہ بات ایرانی نائب وزیر دفاع رضا طلائی نِک نے کرغزستان کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران کہی ۔انہو ں نے کہا کہ ایران دیگر ممالک کے ساتھ امریکا کے خلاف جنگ کے تجربات بھی شیئر کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایران نے اپنے دفاعی نظام کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا، جس میں ڈرونز اور میزائل حملے شامل تھے، جبکہ فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ ایران نے فروری کے آخر سے اپریل کے اوائل تک امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ایک شدید تنازع کا سامنا کیا، جو بعد ازاں جنگ بندی پر ختم ہوا، تاہم تنازع کے مستقل حل کے لیے سفارتی کوششیں تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں روس اور بیلاروس کے دفاعی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جن میں باہمی تعاون جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ امریکہ اب اس قابل نہیں رہا کہ دوسرے ممالک کو ڈکیٹ کر سکے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر منگل کو نشر ہونے والے وزارت دفاع کے ترجمان رضا طلائی نِک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اب اس پوزیشن میں نہیں ہے وہ آزاد ممالک کے لیے اپنی پالیسیوں کا حکم دے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واشنگٹن یہ تسلیم کر لے گا کہ اس کو اپنے غیرقانونی اور غیرمنطقی مطالبات کو ترک کر دینا چاہیے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ صدر ٹرمپ ایران کی نئی تجویز سے خوش نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed