ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا’حملہ آور کا اعتراف

وائٹ ہائوس پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کرنے وا لے مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے،یونیورسٹی گریجویٹ اور سکول ٹیچر ہے ۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے کہا ہے کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکریٹ سروس کی طرف بڑھا، جسے سیکریٹ سروس کے ایک اہلکار نے روک دیا۔واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا، مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا، یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔پولیس چیف نے کہا کہ ہوٹل کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا کہ حملہ آور ہتھیار کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا، مبینہ حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو تھے۔ ملزم کیلٹیک یونیورسٹی کا گریجویٹ اورپیشے کے لحاظ سیاستاد ہے، ملزم کودسمبر2024 میں ٹیچرآف دی منتھ بھی قرار دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سیکرٹ سروس ایجنٹ پر فائرنگ کی مگر بلٹ پروف جیکٹ نے جان بچالی، حملہ آور کول ٹامس ایلن شارٹ گن، پستول اور متعدد چاقوں سے لیس تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے رات ساڑھے 8 بجے سکیورٹی چیک پوائنٹ پرحملیک ی کوشش کی، حملے کے وقت صدرٹرمپ بال روم میں تھے، ان کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائرنگ کے وقت ٹرمپ کابینہ کے ارکان میز کے نیچے چھپ گئے، سکیورٹی فورسز نے ملزم کو زمین پر گرا کر قابو پایا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ سکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیا میں حملہ آور کی رہائش گاہ پہنچ چکی ہیں۔میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام سربراہ جیف کیرول کے مطابق مشتبہ حملہ آور کے پاس کئی ہتھیار موجود تھے۔انھوں نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے سیکرٹ سروس کے اہلکار کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہے۔جیف کیرول کے مطابق ملزم گولی لگنے سے محفوظ رہا اور ابتدائی طور پر یہ ایک اکیلا حملہ آور معلوم ہوتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed