کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کیساتھ ریگی ماڈل ٹاون زون2,1اور5 متاثرین ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں کمشنر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کامسئلہ حل کرنے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں ، اسوقت ریگی متاثرین کو نیو پشاور ویلی میںمنتقل کرنے کا کوئی اقدام زیرغور نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوکی خیل قبیلہ کی طرف سے نامزد کردہ بااختیار جرگہ کیساتھ اس مسئلے پر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس سلسلے میں جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کی میٹنگز جاری ہیں اور میں وہ خود اسکی نگرانی کر رہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریگی متاثرین کی ایسوسی یشن کی درخواست پر کوکی خیل جرگہ کیساتھ ہونے والے مذاکرتی کمیٹی میں ایسوسی یشن کے 3ارکان کوشامل کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ وہ متاثرین ریگی کیساتھ ہیں اور ان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔







