سمارٹ لاک ڈائون ‘تاجروں کیخلاف مقدمات درج کرانیکا فیصلہ

سمارٹ لاک ڈائون کے دوران انتظامیہ افسران کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اور دکانیں بند نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف مقدمات اندراج کی منظوری دے دی ہے جی جی روڈ سکندرپورہ۔یوسف پل ۔فقیر اباد۔زریاب کالونی۔نمک منڈی۔خیبر بازار۔پنھدو روڈ۔گنج چوک۔سکندر پورہ۔اشرف روڈ۔گل بہار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان پر عمل درامد نہ ہونے کے برابر ہے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈان کے دوران انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق تاجروں کی جانب سے انتظامی افسران کے ساتھ اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور دکانوں کو بند کرنے کے حوالے سے انکار کے بعد 34 تاجروں کے خلاف مقدمات کی اندراج کے لیے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر دفتر کے ملازمین اور افسران کی قریبی رشتہ دار اور دوستوں کی دکانوں کو بند نہ کرنے اور ان کی سفارشات والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed