25کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنیکی سفارش

وزارت توانائی نے نیپرا سے 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے فیس ختم کرنے اور لائسنس کی شرط ختم کرنے کیلئے باضابطہ نظرثانی کی درخواست کر دی۔پاور ڈویژن کے مطابق 2015 کے پرانے ضوابط کے تحت 25 کلو واٹ یا اس سے کم صلاحیت کے سولر سسٹمز کیلئے نیپرا لائسنس درکار نہیں تھا، جبکہ درخواستیں تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعے بغیر فیس پروسیس کی جاتی تھیں، تاہم نئے پروزیومر ریگولیشنز کے تحت چھوٹے سولر صارفین کیلئے بھی منظوری کا اختیار نیپرا کو دے دیا گیا اور درخواست فیس بھی عائد کر دی گئی۔پاور ڈویژن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس تبدیلی سے گھریلو صارفین کیلئے غیر ضروری بیوروکریٹک رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ قابل تجدید توانائی کے فروغ کی کوششیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ادارے کے مطابق پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) نے بھی اس معاملے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 25 کلو واٹ یا اس سے کم کے نظاموں کے لئے پرانا منظوری نظام برقرار رکھنے کی حمایت کی۔عوامی سماعت کے دوران پاکستان سولر ایسوسی ایشن، پاکستان آلٹرنیٹو انرجی ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھی ان تبدیلیوں پر اعتراض کرتے ہوئے مقف اپنایا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے اختیار واپس لینا صارفین کیلئے مشکلات بڑھا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed